کوہاٹ(نمائندہ جنگ )کوہاٹ کے علاقہ میر احمد خیل میں گھر میں مرغا نہ رکھنے پر فائرنگ ، بھائی کے ہاتھوں 2 بھائی قتل ۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید میں در ج کرلیا ہے۔ڈی ایس پی صدر ناظر حسین نے دلخراش واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی علی الصبح مبینہ ملزم سہیل ولد ایازنے معمولی تنازعے پر طیش میں آکرگھر کے اندر اپنے دو سگے بھائیوں17سالہ عبد اللہ اور19 زاہد اللہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔