• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹرحافظ عبدالکریم کا واٹس ایپ کال کے ذریعےدباؤ ڈالنے کا الزام

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرحافظ عبدالکریم  نے واٹس ایپ کال کے ذریعے دباؤ ڈالنےکا الزام لگایا ہے۔

اسلام آباد میں ن لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ عبدالکریم نے کہا کہ مجھے پہلی کال واٹس ایپ پر 6 مارچ کو آئی، پھر 7 کو آئی، 9 مارچ کو مجھے 12 بج کر 6 منٹ پر کال آئی۔

حافظ عبدالکریم نے کہا کہ آخری کال پر میری بات ہوئی، مجھ سے کہا گیا کہ سرکاری امیدوار کو سپورٹ کریں اور گیلانی کو سپورٹ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے یہی کہا کہ ملک کا حال کیا ہوگیا ہے، ہم کس طرح سپورٹ کریں۔

حافظ عبدالکریم نے کہا کہ جتنے پرچے اور دباؤ ڈالنا ہے ڈال دیں، زندگی جب تک ہے نواز شریف اور ن لیگ کاساتھ دیں گے، ہم میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین