اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) یکم جولائی 2021 سے پیداواری مراکز، کارخانے کی حدود اور درآمدی سٹیشن سے کسی طرح کی بھی مصنوعات ٹیکس اسٹیمپ اور مخصوص شناختی نشان لگائے بغیر نہیں نکالی جاسکے گی، ایف بی آر نے تمباکو ،سیمنٹ کھاد اور چینی کے شعبے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے، ٹیکس سٹیمپ ایف بی آر کے لائسنس یا فتہ اے جے سی ایل آتھینٹکس سے حاصل کئے جائیں گے،ایف بی آر نے تمام مینو فیکچررز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پیداواری مراکز پر ٹریک اینڈ ٹریس نظام کی تنصیب کےسلسلے میں ضروری سازوسامان کیلئے انتظامات کئے جائیں،ایف بی آر نے تمباکو ، سیمنٹ ، کھاد اور چینی کے شعبے کیلئے سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز جار ی کر دیئے،ٹریک اینڈ ٹریس لائسنس جاری کرنے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیونے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 40 سی 2اور سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رولز 150 کے تحت مخصوص سیکٹرز کیلئے چار سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز جاری کر دیئے ہیں۔