اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد عمر خان آفریدی رضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ،جن کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3بجے ان کے آبائی گائوں بابرا بندا ضلع کوہاٹ میں ادا کی جائے گی ،مرحوم چیف سیکرٹری اور وزیر داخلہ صوبہ خیبر پختونخواء رہ چکے ہیں۔