• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب، چیئرمین ایچ ای سی سے بدعنوانیوں پر تفصیلات طلب

کراچی( سید محمد عسکری) قومی احتساب بیورو( نیب ) نے چیرمین وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سےغیر قانونی تقرریوں اختیارات کے ناجائز استعمال، بدانتظامی اور بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلیم احمد خان کی جانب سے چیرمین ایچ ای سی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں جامعہ کی افتتاحی تقریب اور ایچ ای سی کی اکیڈمی کی تقریب کے اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، موجودہ چئیرمین کے دور میں تقرر شدہ کنسلٹنٹس کے بارے میں تفصیلات دی جائیں۔ ڈائریکٹر لیگل طارق مسعود، ایم ڈی کیو اے اے نادیہ طاہر ، ڈی جی سروسز اظہر لطیف اور نور آمنہ ملک کے تقرر کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ایچ ای سی کی ترجمان عائشہ اکرم نے تصدیق کی کہ نیب سے خط موصول ہوا جس میں کچھ سوالات کے جواب مانگے گئے ہیں تاہم چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو طلب نہیں کیا گیا البتہ ان کا جواب نیب کو بھیج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین