پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہلکی ہلکی بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے فروری کے مہینے میں بارش نہ ہونے کے باعث گزشتہ شب سے شروع ہونے والی ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ دن بھر بھی جاری رہا جبکہ پشاور بادلوں کی لپیٹ میں رہا ۔ بارش کے باعث موسم جزوی طور پر سرد ہو گیا ہے ہلکی ہلکی بارش کے باعث موسم بہتر ہونے کے ساتھ شہریوں نے بھی پارکوں اور بازاروں کا رخ کیا ۔ محکمہ موسمیات نے رواں سال کے فروری کو ملک کی تاریخ کا تیسرا گرم اور خشک ترین مہینہ قرار دیا ہے محکمہ موسمیات کے ماہانہ رپورٹ کے مطابق 1961کے بعد فروری تیسرا خشک ترین فروری تھا جس میں اوسطاً84فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ملک بھر میں فروری کے دوران اوسطاً درجہ حرارت 3.35سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیامحکمہ موسمیات کے مطابق عام طور پر ملک بھر میں جنوری ، فروری اور مارچ کے مہینوں میں بارش ہوتی ہے لیکن اس بار مغرب سے بارش کے سسٹم کم آئے ۔