• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال اشرف نے سائرہ یوسف کو متاثر کُن شخصیت کہہ دیا

فلم اسٹار بلال اشرف نے سائرہ یوسف کو متاثر کُن شخصیت قرار دیتے ہوئے حقیقی راک اسٹار کہہ دیا۔


سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی سیلفیوں کے چرچے تو تھے ہی ساتھ ہی کمنٹس نے سیلفیوں میں مزید خوبصورتی بکھیر دی ہے۔

سائرہ یوسف کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر بلال اشرف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔‘

بلال اشرف نے سائرہ یوسف کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’آپ حقیقی راک اسٹار ہیں۔‘

اس سے قبل سائرہ یوسف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بلال اشرف کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہربان لوگ ہی بہترین ہوتے ہیں۔‘

 اداکاروں کی ان تصاویر نے مداحوں کو یہ قیاس کرنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا دونوں اداکار جلد کسی ٹی وی پروجیکٹ میں ساتھ نظر آئیں گے یا دونوں کسی فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین