• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار ریتیش دیشمکھ بھی ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین کے دیوانے ہوگئے ہیں۔

بھارتی اداکار نے دنانیر کیلئے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دننانیر آپ کے لیے ہماری طرف سے بے شمار دعائیں ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دنانیر کو ٹیگ بھی کیا۔

دنانیر نے بالی ووڈ اداکار کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوصلہ افزائی پر ان کی شکرگزار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ایک نوجوان لڑکی نے اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑ رکھا ہے جو پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی دکھاتی ہے، پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہی اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (یعنی پارٹی) ہورہی ہے۔‘


نوجوان لڑکی یہ مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیے ہیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین