• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پولنگ مکمل


سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

ڈپٹی چیئرمین کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مولانا عبدالغفور حیدری اور پی ٹی آئی حکمران اتحاد کے مرزا آفریدی مدمقابل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ لےکر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔

ان کے مدمقابل پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے۔ اُن کے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

ایوان میں موجود 98 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ آخری ووٹ پریذائیڈنگ افسر سینیٹر مظفرحسین شاہ نے کاسٹ کیا۔

پریزائیڈنگ افسر مظفر شاہ نے ایوان بالا میں یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونے کا اعلان کیا۔

پریزائیڈنگ افسر کے مطابق سات ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق نائیک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا کمیٹی بنائیں آپ نے میری بات نہیں سنی، یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کس جگہ لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ جن ووٹوں کی بات کر رہے ہیں ان میں مہر خانے کے اندر لگی ہوئی ہے باہر نہیں۔

اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔

تازہ ترین