سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے فاروق ایچ نائیک کے دلائل کو وزنی قرار دے دیا۔
جیونیوز سے گفتگو میں کنور دلشاد نے کہا کہ مسترد ووٹوں سے متعلق ایوان بالا میں اپوزیشن امیدوار کے پولنگ ایجنٹ فاروق ایچ نائیک کے دلائل میں وزن تھا۔
چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد کیے جانے پر فاروق ایچ نائیک نے ایوان بالا میں دلائل دیے۔
اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹ نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں7 ووٹ مسترد کیے جانے کو چیلنج کیا۔
فاروق ایچ نائیک نے پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کی رولنگ پر تبصرہ کرت ہوئے کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ بیلٹ پیپرز کے خانے کے اندر مہر لگائیں۔
انہوں نے مظفر شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس مہر کی آپ بات کررہے ہیں وہ خانے کے اندر لگی ہوئی ہے۔
اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹ نے پریزائیڈنگ افسر سے مطالبہ کیا کہ وہ ووٹ مسترد کیے جانے کی رولنگ واپس لیں۔
فاروق ایچ نائیک کے دلائل کے حکومتی حمایت یافتہ امیدوار صادق سنجرانی کے پولنگ ایجنٹ سینیٹر محسن عزیز نے دلیل دی کہ ہدایات میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ا میدوار کے نام کے سامنے خانے میں مہر لگائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن کے لیے درج ہدایات میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ امیدوار کے نام کے اوپر مہر لگانی ہے۔