• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی سینیٹر محسن عزیز کا اپوزیشن کے فاروق نائیک کی دلیل پر جواب


چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے پولنگ ایجنٹ سینیٹر محسن عزیز نے اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی دلیل کا جواب دیدیا۔

ایوان بالا میں فاروق ایچ نائیک کی دلیل کے جواب میں محسن عزیز نے کہا کہ لکھا ہے نام کے سامنے خانے میں مہر لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن کے لیے درج ہدایات میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ امیدوار کے نام کے اوپر مہر لگانی ہے۔


اس سے قبل فاورق ایچ نائیک نے یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد کیے جانے پر پریزائیڈنگ افسر کے اعلان کو چیلنج کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ بیلٹ پیپرز کے خانے کے اندر مہر لگائیں، جس مہر کی آپ بات کررہے ہیں وہ خانے کے اندر لگی ہوئی ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا تھا کہ اگر خانے کے باہر مہر ہے تو آپ اسے مسترد کرسکتے ہیں، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ پریزائیڈنگ افسر ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ واپس لیں۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ الیکشن کے پریزائیڈنگ افسر مظفر شاہ نے یوسف رضاگیلانی کے حق میں ڈالے گئے 7 ووٹ مسترد کیے جبکہ ایک ووٹ جو دونوں ہی امیدوار کو ڈالا گیا تھا وہ بھی مسترد قرار پایا۔

تازہ ترین