• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کے فوٹوشوٹ کے دوران بیٹے کو چوٹ لگ گئی



بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی بہن کرشمہ کپور کی بیٹی کی سالگرہ میں شرکت کے لیے تیمور کے ہمراہ ان کے گھر پہنچیں تو اس دوران تیمور جلد بازی میں شیشے سے ٹکرا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی سے نکلتے ہوئے کرینہ کپور کیمرہ مین کے مخاطب کرنے پر تصویروں کے لئے پوز دینے لگتی ہیں اس دوران ان کا بڑا بیٹا تیمور گاڑی سے نکل کر پہلے والدہ کی طرف آتا ہے اور پھر دروازے سے اندر جانے کے لئے تیزی سے بھاگتا ہے۔

تیمور کے شیشے کے دروازے سے ٹکرانے کے بعد کرینہ کپور فوراً ہی فوٹو شوٹ چھوڑ کر بیٹے کی جانب متوجہ ہوتی ہیں۔

تازہ ترین