اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹر اور امیدوار دونوں کے معاملات مشکوک ہیں حکومتی بنچوں پر تین ٹھیکیدار موجود ہیں جو پیسے دیکر منتخب ہوئے، ان تینوں افراد پر اسی حکومت نے ملتان میٹرو کا کیس بنایا تھا آج وہی لوگ اسی جماعت کے سینیٹر بنے ہوئے ہیں ،روزانہ کہتے ہیں کہ اداروں کی مداخلت بدستور قائم ہے۔