لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سینٹ الیکشن ووٹوں کا نہیں نوٹوں کا مقابلہ تھا ،تبدیلی کے نام پر ملک پر مسلط ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا، تبدیلی کے نام پر ملک پر مسلط ڈرامہ فلاپ ، تینوں پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں، غریب کی جھونپڑی میں غربت ناچ رہی ہے، چینی، گھی، دال، چکن نایاب چیزیں ہو گئیں۔ تینوں بڑی پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں وہ کل بھی اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے اقتدار میں تھیں اور آج بھی انھیں کی رحم و کرم کے سہارے چل رہی ہیں۔