ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور رینج میں امن وامان کی مثالی صورت حال ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ملتان اور بہاولپور میں سیف سٹی پراجیکٹ کے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے حکومت پنجاب سے فنڈز طلب کئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال اعوان نے پولیس کمانڈ کو ہدایت کی کہ مرکزی بازاروں اور حساس مقامات پر سول سوسائٹی اور تاجر برادری کے تعاون سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائے جائیں ، قبل ازیں ظفر اقبال اعوان نے ڈولفن فورس کی زیر تعمیر عمارت کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفننگ بھی دی۔