• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: پولیس کے ہاتھوں ہلاک سیاہ فام کے اہلخانہ سے تصفیہ

امریکی شہر مینی پولس میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے سیاہ فام شخص کے اہلخانہ سے تصفیہ ہوگیا ۔

مینی پولس کی انتظامیہ اور جارج فلائیڈ کے اہلخانہ کے درمیان اتفاق کیا گیا ہے کہ سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے کیس میں ان کے اہلخانہ کو 27 ملین ڈالر کی رقم ادا کی جائے گی۔

جارج فلائیڈ کے اہلخانہ نے گزشتہ سال مینی پولس کی انتظامیہ اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ کیا تھا جس میں انہوں نے پولیس پر آئینی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔

واضح رہےکہ 46سالہ شہری جارج فلائیڈ گزشتہ برس مئی میں پولیس اہلکار کے تشدد سے مارا گیا تھا۔

تازہ ترین