• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا اور رنویر کی سیلفی پر 3 گھنٹے میں 9 لاکھ سے زائد لائکس

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اُن کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی سیلفی پر چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں لائکس آگئے۔

بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی میں دیپیکا پڈوکون چہرے پر ہاتھ رکھے کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ رنویر سنگھ نے چشمہ پہنا ہوا ہے۔

سیلفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کی اس مقبول ترین جوڑی نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

رنویر سنگھ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں دیپیکا پڈوکون سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ’پیکا بو۔‘

اداکار نے صرف تین گھنٹے  پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ سیفلی شیئر کی ہے جسے اب تک 9 لاکھ 70 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین