• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے لیجنڈری اداکار دھرمیندرا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسا پیغام دیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ زندگی میں کافی اداس رہے ہیں، جسے دیکھ کر ان کے مداح بھی پریشان ہوگئے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دھرمیندرا نے اپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے بارے میں لکھا جبکہ اس کے ساتھ اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی شیئر کی۔

دھرمیندرا نے لکھا کہ ’شعور نہ آیا سادگی کو میری۔۔ عمر بھر۔۔۔ میں سہتا آیا۔۔۔ سہتا ہی آیا۔‘

اداکار کے اس پیغام پر ان کے مداح پریشان ہوگئے، جبکہ ایک نے تبصرہ کیا کہ ’اپنوں نے بیگانہ بنایا۔۔ اوروں سے میں نے پیار پایا۔‘

اس کے جواب میں دھرمیندرا نے جواب دیا کہ ’ایسا کیوں ہوتا ہے۔۔۔ چلتے چلتے چاہت پالی۔۔۔ دے کر درد چلتے بنے۔‘

تازہ ترین