• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز شاہ کی معاشرے سے جرائم کے خاتمے کی تجویز


وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ نے معاشرے سے جرائم کے خاتمے کے لیے تجویز دے دی۔

منڈی فیض آباد میں تقریب سے خطاب میں اعجاز شاہ نے کہا کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے کے لیے کمیونٹی پولیس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ضلع ننکانہ کو لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) سے نکال دیا جائے گا۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ننکانہ کے ایل ڈی اے سے نکلنے سے لوگوں کو فائدہ ہوگا، منہگائی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں ہیلتھ کارڈ کے تحت عوام کو بے پناہ سہولتیں میسر ہیں، ملکی مسائل کےحل کے لیےعوام کو اپناحصہ ڈالنا ہوگا۔

اعجاز شاہ نے یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے بیرون ملک مقیم ہیں، لوٹ کھسوٹ سے خزانہ خالی کرنے والوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

تازہ ترین