• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کل اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے پریس کانفرنس میں قوم کی دل آزاری کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ کل پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے رونے کا وقت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاست میں پیسے کمانے کے لیے آتی ہے، پیپلز پارٹی ایک صوبے کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی درحقیقت چارٹر آف ڈکیتی تھا، عدالتوں سے سند یافتہ شخص چور ڈکلیئر ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو کہا گیا بڑا رکھ رکھاؤ والا آدمی ہے، یہ وہی شخص ہے جو عدالتی حکم کے باوجود سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر نااہل ہوئے۔

مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ قوم پی ڈی ایم رہنماؤں کی کرپشن نہیں بھول سکتی، نواز شریف دوائی لینے باہر ملک گئے اور آج تک واپس نہیں آئے۔

انہوں نےکہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد این آر او کے لیے بنا تھا لیکن انہیں حکومت سے یہ ریلیف نہیں ملا۔

تازہ ترین