• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تیرہویں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں، ٹورنامنٹ کے چوتھے روز 47 گول ہوگئے۔

دفاعی چیمپئن آرمی اور ہائی لینڈرز نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی ہے۔

دیا ویمن کلب نے بھی اپنا میچ جیت لیا، ہائی لینڈرز کی نزالیہ اور جافا کلب کی سارا نے 5، 5 گول اسکور کئے۔

کراچی میں تیرہویں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن آرمی نے حاجرہ خان اور صوابیہ سرفراز کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ینگ رائزنگ اسٹارز کو 0-15 سے شکست دی۔


کے پی ٹی گراؤنڈ پر ہونیوالے اس میچ میں آرمی کی علیزہ صابر اور رامین فرید نے بھی 2، 2 گول اسکور کیے۔

ایک اور میچ میں جافا کلب کی سارہ عبد المجید نے 5 گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم پر ایف سی کراچی کیخلاف 8 -1 سے فتح دلادی۔

گروپ ڈی میں دیا ویمنز فٹبال کلب نے ایم یو کے فٹبال کلب کے خلاف 0-15 سے کامیابی حاصل کی، شمائلہ اور مریم نے فاتح ٹیم کیلئے 4، 4 گول اسکور کیے جبکہ رابعہ جاوید نے 3، زنیرہ شاہ نے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

کے ایم سی گراؤنڈ پر ہائی لینڈرز نے محسن گیلانی ویمنز فٹبال کلب کو 8 گولز سے شکست دی، نزالیہ نے5، اسمارہ نے 2 اور فریحہ نے 1 گول اسکور کیا۔

تازہ ترین