وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 46 ہزار 963 مثبت کیس رپورٹ ہوئے جبکہ وبا سے مرنے والوں کی تعداد 520 ہوچکی ہے۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرین کی موت کی شرح 1 اعشاریہ 11 فیصد رہی۔
ڈی ایچ او اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی طور پر کورونا کے 93 ہزار 620 کرونا کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ کورونا کے 46 ہزار 963 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 520 اموات ہوئی جبکہ مرض سے متاثرہ 43 ہزار861 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں حالیہ ہفتے کے دوران کورونا کے 1846 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔