• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں پیر سے تمام بازار شام 6 بجے بند کرنے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوار الحق نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں پیر 15 مارچ سے تمام بازار شام 6 بجے تک بند کیے جائیں گے۔

انوار الحق نے اس بات کا اعلان جیو نیوز سے گفتگو میں کیا اور کہا کہ بازاروں کے اوقات اور ایس او پیز پر تاجروں کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اور کل اتوار کو راولپنڈی میں کوئی بازار بند نہیں کرایا جائے گا۔


دوسری طرف دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

تازہ ترین