• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیراوریونیورسٹی آف ٹیکنالوجی صوابی کیمپس کے لئے مختلف سائٹس کا انتخاب

صوابی (نمائندہ جنگ )ائیر یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کے صوابی کیمپس کے قیام کے لئے صوابی میں دو مختلف سائٹس کا انتخاب کرلیاگیا ہے ۔اس سلسلے میں سپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی اسد قیصرنے گذشتہ روزعلاقے کا تفصیلی دورہ کیا اوراس بارے میں آگاہی حاصل کی۔ سید امتیاز حسین گیلانی پراجیکٹ ڈائر یکٹر ٹویوٹانوشہرہ ، ایئر کوموڈور امین ، ایم ڈی ٹویوٹا عامر لطیف ، ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان، تحصیل ناظم سہیل یوسفزئی اور نائب ناظم یونس خان کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے ۔اس دورے کے دوران صوابی میں ائیر یونیورسٹی کے قیام کے لئے ٹوپی جنوبی اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کے صوابی کے کیمپس کے قیام کے لئے گندف روڈ پر ٹوپی شمالی میں سائٹس کا انتخاب کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ اورترویج و تر قی پر ہے انہوں نے کہاکہ گدون انڈسٹریل ا سٹیٹ کی اپنی افادیت ہے اور ان کی بھرپور کوشش ہے کہ مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق نئی نسل تیار ہو انہوں نے کہا کہ روایتی ذریعہ تعلیم سے حاصل کی گئی ڈگریوں کی صنعتوں میں کوئی افادیت نہیں انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق ڈپلومہ ہولڈر انجنیئر تیار ہو ۔ سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ ائیر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کے کیمپس کے قیام سے پورا علاقہ ترقی کریگا ۔سید امتیاز حسین گیلانی اور ائیرکوموڈور امین نے سپیکر کو یقین دلایا کہ ان منصوبوں کی جلد تعمیر سے متعلق وہ ترقی و خوشحالی کے اس سفرمیں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔
تازہ ترین