،گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے نامعلوم افراد کے ساتھ ملکر فائرنگ کر دی جس سے محمدرضوان زخمی ہو گیا، دو حقیقی بھائیوں محمد آصف اور محمد رضوان کا آپس میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا کہ اسی رنجش پر محمدآصف نے ساتھیوں کے ہمراہ نوشہرہ روڈ پر فائرنگ کر کے محمدرضوان کو شدید زخمی کر دیا ،جسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔