• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ سول لائن کے علاقہ میں مقا بلہ، ایس ایچ او قتل کیس کا ملزم ہلاک

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ اوریس کورس کے قتل میں ملوث ملزم ماراگیا ۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کی گئی پریس ریلیزمیں کہاگیاہے کہ تھانہ سول لائن کی حدود میں پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی،ملزم شاہد اور چودھری زاہد 4روز قبل انسپکٹر عمران عباس شہید پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقعپر پہنچ گئے، پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کے بھائی ناصرکوبھی گرفتارکرلیا جوجھاڑیوں میں چھپاہواتھا ۔پریس ریلیزکے مطابقچودھری زاہد 406 ت پ کے مقدمہ میں تھانہ کلرسیداں کا اشتہاری اور مختلف مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ، ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گاڑیاں رینٹ پر لیں اور خیانت کرتے ہوئے گاڑیاں مالک کو واپس نہ کیں، ایس ایچ او عمران عباس شہید نے مذکورہ گاڑیاں قبضہ میں لے کر تھانہ کلر سیداں کے حوالے کر دیں جس کا ملزم اور اس کے ساتھیوں کو رنج تھا، اسی رنج کی بناء پر ملزم شاہد، چودھری زاہد اور انکے ساتھیوں نے پلاننگ کر کے انسپکٹر میاں محمد عمران عباس پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا، ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا۔ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیزمیں پولیس مقابلہ کے وقت اورمقام کاذکرنہیں کیاگیا اورنہ ہی یہ بتایاگیاہے کہ ملزموں کاسراغ کب لگایاگیا تھا۔
تازہ ترین