علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے واقعے پر بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اچھا ڈراما لگا ہوا ہے، اور آپ سب بے وقوف بنے جا رہے ہیں۔
مریم ریاض وٹو نے کہا کہ چیزوں کا تجزیہ کریں اور حتمی نتیجے پر پہنچیں۔
مریم ریاض وٹو کے بیان پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی بہن خود کہہ رہی ہیں کہ یہ سب ڈراما ہے، علیمہ خان نے خود کو انڈا پڑوایا ہے۔