جاپان میں سمندری طوفان پیپاہ جنوب مغربی علاقے کوچی پریفیکچر سے ٹکرا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان پیپاہ ٹوکیو کے قریب بڑھ رہا ہے جس کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب جاپان کے شہر شیزوکا میں بھی طوفان پیپاہ کے باعث بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان پیپاہ کے سبب تاحال 24 افراد زخمی ہو چکے ہیں اور 220 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، تیز ہواؤں سے مکانوں کی چھتیں اور گاڑیاں اُلٹ گئیں، طوفان پیپاہ واکایاما پریفیکچر سے بھی ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طاقتور ہوائیں اور شدید بارشیں ہوئیں۔
طوفان پیپاہ کے سبب ٹوکیو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، حکام نے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔