بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئیں۔
حکام کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز آج رات 9 بجے تک بند رہیں گی۔
دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس کو سبی میں روک لیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کی بناء پر سبی میں روکا گیا۔
حکام نے کہا ہے کہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔