• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: 15مارچ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن سخت کرنے کا اعلان

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 15 مارچ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن سخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسٹنٹ کمشنر سرگودھا کے مطابق شام 6 بجے کے بعد کاروبار کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری جانب صدر پی ایم اے سکندر وڑائچ نے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد رہی اور مزید 2ہزار 664افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 32 افراد اس وباء سے انتقال کر گئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ5 ہزار 200 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین