امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن فکس تھا، اسلام آباد سے گیلانی سلیکٹ ہوگا، سینیٹ چیئرمین سنجرانی سلیکٹ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے مچھ میں 10مزدوروں کو شہید کیا گیا، شہید مزدوروں کی مائیں وزیراعظم کا انتظار کر رہی تھیں، 8دن تک وزیراعظم مزدوروں کےلواحقین کےپاس نہیں گئے، وزیراعظم نے کہا کہ لواحقین بلیک میل کر رہے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ ظالم کو ووٹ دینے والا بھی ظلم میں شریک ہے، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سیاسی جماعتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوجوانوں کو روز گار دینے کاوعدہ کیا تھا، 50 لاکھ گھر دینےکا وعدہ کیا گیا، جھوٹ بولنے کا ریکارڈ بنایا گیا۔