• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زید میری زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے: گوہر خان

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان نے اپنے شوہر زید کو اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ قرار دیا ہے۔

گوہر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کے ساتھ اُن کے شوہر زید دربار بھی موجود ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوہر خان نے خوبصورت لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ زید اور گوہر محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔

گوہر خان نے اپنی اس دلکش ویڈیو کو ایک خوبصورت کیپشن بھی دیا، اُنہوں نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ہر اچھے بُرے وقت میں ساتھ دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میرے سب سے مشکل وقت میں آپ میرا سہارا تھے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے آپ کو میری زندگی میں شامل کرکے مجھے اب تک کا سب سے بہترین اور اہم تحفہ دے دیا ہے۔‘

گوہر خان نے مزید لکھا کہ ’زید! میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔‘

بالی ووڈ اداکارہ کی اس پوسٹ پر صرف پانچ گھنٹوں میں ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں گوہر خان کے والد ظفر احمد خان شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

والد کے انتقال کی خبر گوہر خان اور اُن کے شوہر زید دربار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار سال 2020 میں جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس جوڑے نے بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔

تازہ ترین