لندن میں اغواء اور قتل کی جانے والی لڑکی کی یاد منانے والی خواتین پر کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے باعث پولیس کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کورونا وائرس کے باعث پابندیوں کے باوجود جمع ہونے والی خواتین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے خواتین کے ساتھ زور زبردستی کرتے ہوئے، کئی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔
وزیرِ داخلہ پریتی پٹیل نے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ لندن کے میئر صادق خان نے بھی پولیس سے وضاحت طلب کرلی۔
33 سالہ مارکیٹنگ منیجر سارہ 3 مارچ کو گھر لوٹتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی۔
سارہ کی گمشدگی کے الزام میں گرفتار پولیس افسر سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔
ملزم میٹ پولیس افسر کی ویسٹ مجسٹریٹس کورٹ میں پیشی ہوئی، جس کا ریمانڈ دے دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی معاونت کے الزام میں ایک عورت کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جو اب ضمانت پر ہے۔