• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ریسٹورنٹ کو سیل کردیا جبکہ فیصل آباد میں 36 شادی ہال تاحکمِ ثانی بند کردیے گئے۔

پنجاب کے 6 اضلاع میں تمام پارکس اور کاروباری مراکز آج سے شام چھ بجے بند ہوں گے۔

ادھر آئندہ ہفتے اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے پر تاجروں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کی تیسری لہر کے باوجود عوام بے پرواہیں، انہوں نے چھ فٹ فاصلے اور عوامی مقامات پر ہجوم اور ماسک پہننے کی پابندی ہوا میں اُڑادی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد رہی اور مزید 2 ہزار 664 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 32 افراد اس وبا سے انتقال کر گئے۔

تازہ ترین