• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر ٹریننگ کیمپ کیلئے حکومت پنجاب سے اجازت لینے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں قومی ٹیم کا کیمپ لگانے کے لئے خصوصی اجازت حاصل کرے گا۔ اس سلسلے میں پیر کو حکومت پنجاب کو خط تحریر کیا جارہا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیاں بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بایو سکیور ببل میں ہوں گے چوں کہ یہ قومی مفاد کا مسئلہ ہے اس لئے امید ہے حکومت پنجاب اجازت دے دے گی۔ آٹھ مارچ کو لاہور میں جاری پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس کیمپ اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں ویمن کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ بھی ختم کر دیےگئے تھے ۔کیمپ ختم کرنے کا فیصلہ پی سی بی عملے میں ایک جنرل منیجر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر کیا گیا تھا ، جس کے بعد پی سی بی کے تمام اسٹاف کے کوروناٹیسٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ جس میں ایک ڈائریکٹر سمیت مزید تین ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔کئی افسران آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ پی سی بی کے 30 فیصد ملازم آفس جارہے ہیں جبکہ70فیصد گھروں سے کام کررہے ہیں۔ جوہانسبرگ روانگی سے قبل قومی وائٹ بال اسکواڈ 19 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

تازہ ترین