کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ میںآرمی نے ینگ رائزنگ اسٹارز لیہ کو 0-15 سے شکست دی، حاجرہ اور سویباسرفراز کی ہیٹ ٹرک شامل تھی۔ دیا ویمنز فٹبال کلب نے ایم یو کے فٹبال کلب کے خلاف 0-15 سے کامیابی حاصل کی۔ شمائلہ اور مریم نے چار، چار گول اسکور کیے جبکہ رابعہ جاوید نے تین گول بنائے۔ ہائی لینڈرز ویمنز فٹبال کلب نے محسن گیلانی کے خلاف 0-8 سے فتح اپنے نام کی۔ نزالیہ نے پانچ گول کئے۔