• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ، نیدرلینڈز کیخلاف صائم ایوب، خواجہ نافع اننگز اوپن کرسکتے ہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف صائم ایوب کے ساتھ اننگز کا آغاز خواجہ نافع کرسکتے ہیں۔

سنہالیز اسپورٹس کلب کرکٹ گراؤنڈ پر گروپ اے میں پاکستان کا مقابلہ نیدر لینڈز کے ساتھ ہے، جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے کھیلا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق پہلے میچ میں ٹیم مینجمنٹ نے صائم ایوب کے ساتھ خواجہ نافع کو بطور اوپنر کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

23 سال کے دائیں ہاتھ کے بلے باز خواجہ نافع نے 2 ٹی 20 کھیلے ہیں، ان کی حتمی ٹیم میں شامل ہونے کا مطلب ہے کہ تجربے کار فخر زمان ڈراپ ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑیوں میں صائم ایوب، خواجہ نافع، سلمان علی آغا (کپتان) بابر اعظم، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید