• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں 48 ہزار سے زائد تجارتی اداروں میں کورونا ٹیسٹ کی تیاریاں

لندن (پی اے) انگلینڈ میں48ہزار سے زائد تجارتی اداروں نے کام کی جگہ پر کووڈ ٹیسٹنگ کے لیے دستخط کردیے۔ یہ بات وزیر صحت میٹ ہینکوک نے بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجارتی اداروں کو واپس ان کے پائوں پر کھڑا کرنے اور لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بڑی پیش رفت ہے، تمام درجے کے تجارتی ادارے31مارچ تک ٹیسٹ کے لیے آرڈر کرسکتے ہیں۔ رپیڈ ٹیسٹس30منٹ سے بھی کم وقت میں نتائج دے سکتے ہیں اور یہ30جون تک تجارتی اداروں کے لیے مفت ہوں گے۔ سمیٹو میٹک کیسز کا جلد پتہ چل سکتا ہے اور کام کی جگہوں پر وبا کو روکا جاسکتا ہے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ وائرس کو کم کرنے کے لیے ریگولر ٹیسٹنگ ضروری ہے اور وہ تمام تجارتی اداروں کی31مارچ کی ڈیڈ لائن سے قبل اپنے مفاد رجسٹر کرانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ فلو ٹیسٹس کی وسیع دستیابی حکومت کی ہر قسم کے کام کی جگہوں کو محفوظ طریقے سے کام کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی کا حصہ ہے، چونکہ لاک ڈائون کے اقدامات بدستور نرم ہوتے رہیں گے۔ یہ صورت حال ٹیسٹنگ کے بڑھتے استعمال کے ساتھ سامنے آئی ہے، کیونکہ اسکول لاک ڈائون کے حکومت کے روڈ میپ کے پہلے مرحلے میں پیر کو کھل گئے ہیں۔ سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ اور اسٹاف کے علاوہ ان کے اہل خانہ ہفتے میں دوبار ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ اسکول پروگرام کام کی جگہوں پر وسیع ٹیسٹنگ کے ساتھ ٹیسٹنگ کی تعداد جو فروری کے وسط میں5لاکھ تھی اس ہفتے تین دن کے ساتھ15لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ ابتدائی طور پر صرف دو سو پچاس یا اس سے زائد ملازمین رکھنے والے تجارتی ادارے لیٹرل فلو ٹیسٹس کے حق دار ہوں گے، گزشتہ ماہ50کی کمی کی گئی تھی، اس کے بعد پچھلے ہفتے اسکیم میں انگلینڈ میں50ملازمین سے کم کے لیے توسیع کی گئی۔ تجارتی اداروں نے کام کی جگہوں پر ٹیسٹنگ کے وسیع تر نفاذ کا خیرمقدم کیا تھا۔ نیشنل چیئر آف دی فیڈریشن آف اسمال بزنسز مائیک چیری نے کہا تھا کہ ٹیسٹنگ کو متعارف کرانے کے لیے تجارتی اداروں کی مدد کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے بنیادی قدم ہے، جبکہ کفنڈریشن آف برٹش انڈسٹری چیف یوکے پالیسی ڈائریکٹر می تھو فیل نے کہا تھا کہ تجارتی ادارے کہ اداروں کے دوبارہ محفوظ کھلنے کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کو سراہتے ہیں۔

تازہ ترین