• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات کی منظوری کےلئے مروجہ احتجاج کے طریقہ کار کو تبدیل کرنا ہوگا، پیر امین الحسنات

لاہور(نمائندہ جنگ)جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام سالانہ مفتی اعظم پاکستان سیمینار ہوا۔ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہاہے کہ ہمیں اپنے مطالبات کی منظوری کےلئے مروجہ احتجاج کے طریقہ کارکو تبدیل کرکے پرامن جمہوری جدوجہد کرناہوگی تاکہ ہم درست راستہ پر چل کردرست منزل تک پہنچ سکیں۔ موجودہ حالات میں مسلمہ امہ کو بے شمارمسائل کا سامناہے جس کو حل کرنے کےلئے ہمیں مشترکہ طورپر آگے بڑھناہوگا ۔مفتی حسین نعیمی ؒاورڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کی دینی وتعلیمی خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر جمہوری جدوجہدسے معرض وجود میں آیا۔

تازہ ترین