حب(نامہ نگار)حب میں منعقدہ جیپ ریلی میں میر نادر خان مگسی نے میدان مارلیا۔خواتین کیٹیگری میں پہلے نمبر پر تشنا پٹیل اور بائیک ریسرز میں معین خان فاتح قرار پائے۔ حب جیپ ریلی 2021 کا انعقاد اس مرتبہ گڈانی کے ساحل پر کیا گیاتھا، حب جیپ ریلی کا ٹریک 20کلو میٹر سے بڑھا کر 50 کلو میٹر جبکہ انعامی رقم کو بھی بڑھادیا گیا،حب جیپ ریلی کے آٹھویں ایڈیشن میں اس مرتبہ موٹرسا ئیکلسٹ،پیرا گلائڈنگ اور ائیرشو کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔