• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، پاکستان ڈیویلپمنٹ فاؤندیشن نے اسکالرشپ پالیسی تبدیل کردی

پشاور (اے پی پی) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران کئی افراد کے کاروبار متاثر ہوئے اور اس سے کئی خاندانوں کی معاشی صورتحال پر اثر پڑا۔ اس سلسلے میں ایسے افراد کے بچوں کی مدد کرنے کیلئے پاکستان ڈیویلپمنٹ فاؤندیشن (پی ڈی ایف) نے اپنی اسکالرشپ پالیسی تبدیل کردی، صرف سرکاری تعلیمی اداروں بالخصوص جامعات کے طلباء اسکالر شپ کیلئے اہل ہوں گے ۔ اس مقصد کیلئے ایک خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی ڈی ایف محمد بلال سیٹھی، ممبران خیبر پختونخواہ اسمبلی رابعہ بصری اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔کمیٹی کی سفارشات پر نئی پالیسی بنائی جائیگی جس میں صرف سرکاری تعلیمی اداروں بالخصوص سرکاری جامعات کے طلباء اسکالرشپ کیلئے اہل ہونگے۔

تازہ ترین