• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر کی سربراہی میں مریم نواز کیخلاف پٹیشن تیار کی گئی، عظمیٰ بخاری

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں مریم نواز کیخلاف پٹیشن تیار کی گئی، انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر جمعہ کی رات کو لاہور آتے ہیں اگلے دن مریم نواز کیخلاف پٹیشن دائر ہوجاتی ہے،سلطنت عمرانیہ اڑھائی سال بعد بھی مریم نواز کے خوف میں مبتلا ہے۔عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ نیازی صاحب گرفتاریوں اور جیلوں کی دھمکیوں سے حکومتیں مضبوط نہیں اپاہج ہو جاتی ہیں۔

تازہ ترین