اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ ڈس انفیکشن کے نام پر پارلیمنٹ کو بند کرکے کیمرہ اسکینڈل سے متعلق ثبوتوں کو ضائع کیا جائیگا، پارلیمنٹ کو بند کرکے کیمروں کی تنصیب کرنے والوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو ضائع کیا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ خفیہ کیمروں کی تنصیب امریکا کے واٹرگیٹ سے بڑا اسکینڈل ہے جسکی منصفانہ اور شفافانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔