کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہےکہ پاکستان کے محنت کش عوام نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں لیکن جو کلائمیکس سینیٹ میں دیکھا اس سے زیادہ شرمناک ہتک آمیز کچھ نہیں ہوسکتا،ملک میں مکمل طور پر آئینی حکمرانی ہونی چاہیے اورجس ادارے کا جو کام ہے وہ اسے کرنا چاہیے ، سیاسی شخصیات کے بجائے اصولوں کو اپنانا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ چوتھے 3روزہ سندھی ادبی میلہ میں شامل اجلاس ’’جمہوریت جی گولہ‘‘میں بطور مقرر خطاب کرتے ہوئے کیا۔