• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی ،خاتون کی ہلاکت کے بعد ایسٹرا زینیکا ویکسین لگانے کی مہم معطل

روم (اے ایف پی /جنگ نیوز)اٹلی کے شمالی علاقے میں ایسٹرا زینیکا کی کورونا ویکیسن لگوانے کے بعد ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی ہے جس کے بعد ویکسین لگانے کی مہم معطل کر دی گئی ہے۔دوسری جانب یورپی ملک آئرلینڈ نے بھی خون گاڑھا ہونے یا بلڈ کلاٹس کے خدشے پر آکسفورڈ/ ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔یہ اقدام ناروے میں ویکسین کے استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ کلاٹس کی رپورٹس پر کیا گیا۔آئرلینڈ کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رونان گلین نے بتایا کہ آئرلینڈ کی ویکسینز ایڈوائزری باڈی نے عارضی طور پر اس ویکسین کے استعمال کو فوری طور پر روکنے کا مشورہ دیا تھا۔

تازہ ترین