• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر توصیف احمد کو شادی کی تقریب میں دل کا دورہ

کرکٹر توصیف احمد کو شادی کی تقریب میں دل کا دورہ  


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماضی کے ٹیسٹ آف اسپنر اور بنگلور کے ہیرو توصیف احمد کو اتوار کی شب لاہور میں شادی کی ایک تقریب میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔توصیف احمد کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے سسرال کی شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے تین دن پہلے لاہور پہنچے تھے۔اتوار کی شب شادی کی تقریب میں انہیں دل کا شدید دورہ پڑا اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیافوری طور طبی امداد ملنے کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے اور توصیف احمد کو لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔62سالہ توصیف احمد نے پاکستان کی جانب سے34ٹیسٹ اور 70ون ڈے انٹر نیشنل کھیلے ہیں۔دوسال پہلے کراچی میں ان کے دل آپریشن بھی ہوا تھا۔توصیف احمدنے1986میں شارجہ میں جاوید میاں داد کے تاریخی چھکے سے قبل سنگل رن بناکر شہرت حاصل کی تھی۔وہ قومی سلیکٹر اور جونیئر کوچ بھی رہ چکے ہیں۔گذشتہ سال پی سی بی نے انہیں ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔

تازہ ترین