• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید لطیف کا بیان شرمناک، ان لوگوں کے اعصاب جواب دے چکے، حسن نثار


کراچی (ٹی وی رپورٹ) حسن نثار نے کہا کہ جاوید لطیف کا بیان شرمناک ہے ان لوگوں کے اعصاب مکمل جواب دے گئے ہیں ’کھپے‘ کا مطلب ہے پاکستان چاہیے اور ان کے بیان سے لگتا ہے انہیں پاکستان نہیں چاہیے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اپنا پلان سامنے رکھ دیا ہے۔

 سنیئر تجزیہ کار جیو نیوز کے پروگرام ’میرے مطابق‘ میں میزبان مریم ظفر سے ان خیالات کا اظہار کر رہتے تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق بہت کھل کر بات کرتی ہیں ان کا یہ کہنا کافی نہیں ہے کہ نون لیگ قومی اداروں کو نقصان پہنچا رہی ہے اس پر تفصیلی بات کرنے کی ضرورت ہے اس وقت یہ سب سے زیادہ حساس معاملہ ہے کیوں کہ ملک ہوگا تو باقی چیزوں ہوں گی۔ 

قوم کے پاس ادارہ ہی ایک ہے اور ٹاپ پندرہ افواج میں واحد ہے جس نے اپنی رینکنگ بہتر کی ہے ایک سو تینتیس ممالک میں پاکستان آرمی کا دسواں نمبر ہے دوسرا کوئی ادارہ بتائیے جو دنیا میں اس طرح کی کارکردگی رکھتا ہوں اگر ان لوگوں سے یہ ادارہ بھی برداشت نہیں ہو رہا تو میں سمجھنے سے قاصر ہوں اور کسی قسم کا ردِ عمل کا نہ آنا بھی سمجھ سے باہر ہے۔ 

عمران خان کا یہ کہنا الیکشن کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا یہ بڑی بروقت، ہوشمندانہ اور دانشمندانہ بات ہے یہ بات اتنی ہی اہم ہے جتنی اہم حکومت میں آنے سے پہلے تیاری تھی اگر انہوں نے ہوم ورک کیا ہوتا تو آج ان کو یہ دن نہ دیکھنا ہوتا۔

 اگلے انتخابات پرتشدد ہوسکتے ہیں۔ 74 سال ہوگئے ملک کو بنے ہوئے اور ہماری کامیابی کیا ہے کہ ہمارا وزیراعظم وہ بھی عمران خان جیسا وہ روٹی تقسیم کر رہا ہے لوگوں کو یہ انتہا ہے یہ کام ضروری ہے اس میں شک نہیں لیکن انہیں چاہیے تھا اپنے کسی منسٹر کو کہہ دیتے کہ اس معاملے کو دیکھ لیں یہ قابل فخر کام نہیں ہے افسوس ہے 74 سال میں ہم صرف یہاں تک سفر طے کرسکے کہ وزیراعظم روٹی بانٹ رہا ہے۔

تازہ ترین