پاکستان کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے لاہور شہر میں فُٹ پاتھ نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں لاہور کی سڑکوں کا اہم مسئلہ اُجاگر کیا ہے۔
سینئر اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ لاہور شہر میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے کوئی فُٹ پاتھ ہی نہیں ہے۔‘
ثمینہ پیرزادہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’جب درخت کاٹ کر چوڑی سڑکیں تعمیر کی جاتی ہیں تو اس بات کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا؟‘
سینئر اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں۔
کچھ صارفین اس مسئلے کے لیے سابقہ حکومتوں کو قصور وار ٹھہرا رہے ہیں تو کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو اس مسئلے کی ذمہ داری لینی چاہیے۔