• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا مریضوں کو بہتر سہولتیں میسر ہیں، قاسم سومرو


پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کو بہتر سہولتیں میسر ہیں۔

قاسم سومرو نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر زیادہ خطرناک ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں ماضی میں سخت لاک ڈاؤن کیا گیا جس میں کامیابی ہوئی۔

قاسم سومرو نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کیے گئے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ61ہزار 411 ہو چکی ہے جبکہ کُل اموات 4 ہزار 458 ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ7 ہزار 453 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین