• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں پہلی بار رشتے کے لیے دیکھنے آنے والوں کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔

صنم جنگ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کا لڑکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’یہ نہ سمجھیں کہ زندگی میں صرف آپ ہی مسترد ہوئی ہیں ہم بھی بہت بار مسترد ہو چکے ہیں۔‘

وائرل ہوتی ویڈیو میں صنم جنگ پاکستان کے نجی چینل کے مارننگ شو میں بطور مہمان موجود ہیں اور خود سے متعلق  پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جوابات دے رہی ہیں۔

صنم جنگ نے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’جب وہ بینک میں کام کرتی تھیں تو اُنہیں کوئی دیکھنے بھی آیا تھا، اُنہوں نے اُس وقت سوچا کہ یہ کیا بدتمیزی ہے، وہ ابھی چھوٹی ہیں اور اُن کی تو ابھی یونیورسٹی بھی شروع نہیں ہوئی ہے۔‘

صنم جنگ کا بتانا تھا کہ وہ اس بات پر اپنی والدہ سے خفا بھی ہوئی تھی کہ انہیں کیوں اتنی جلدی ہے، اُن کا رشتہ آنے پر اُن کے سارے دوستوں نے بھی خوب اُن کا مذاق بنایا تھا۔

صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ’پھر کیا تھا بس رشتہ دیکھنے آنے والوں نے اُنہیں  ریجیکٹ کر دیا تھا۔‘

تازہ ترین